ابنا: سید مرتضی اسماعیلی طبا نے ۱۵جون کوملائیشیا میں صوبہ قم کے ثقافتی ہفتہ کے انعقاد کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ حوزہ ہائے علمیہ کے شعبہ بین الاقوامی امورکی بھی چاہیے کہ وہ مختلف ممالک میں قم کے ثقافتی ہفتوں کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں شرکت کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ صوبہ قم کے مقام ومنزلت کے پیش نظر ہم نے امام رضا علیہ السلام فیسٹیول کے انعقا د کی طرح مہدویت نامی بین الاقوامی فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس فیسٹیول کے بین الاقوامی ہونے کے پیش نظر حوزہائے علمیہ کے شعبہ بین الاقوامی امورکے تعاون کی ضرورت ہے۔
اسماعیل طبا نے مزید کہا ہے کہ اس سال جولائی کے مہینے میں مہدویت کے موضوع پرکتابوں کی نمائش بھی لگائی جارہی ہے اوراس وقت ان آخری دس سالوں کی کتابوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
........
/169